بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستانی مصنوعات کو برطانوی مارکیٹ تک ڈیوٹی فری رسائی مل گئی

datetime 20  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانیہ نے پاکستان سمیت پینسٹھ ملکوں کیلئے نئی ٹریڈنگ اسکیم پرعملدرآمد کا آغاز کر دیا،پاکستان کی چورانوے فیصد مصنوعات کو برطانوی مارکیٹ تک ڈیوٹی فری رسائی مل گئی۔جی ایس پی کی جگہ نئی ٹریڈنگ اسکیم کے تحت پاکستان کو برطانیہ کیلئے برآمدات میں بڑی سہولت مل گئی۔

پاکستان کو ٹیرف کی مد میں 12 کروڑ برطانوی پانڈ کی بچت ہو گی۔ اسکیم سے فائدہ اٹھانے کیلئے ہیومن اورلیبررائٹس پرعمل درآمد یقینی بنانا ضروری ہے۔نئی اسکیم کے تحت پاکستان، برطانیہ کو 94 فیصد مصنوعات ڈیوٹی فری ایکسپورٹ کر سکے گا جبکہ مزید 156 مصنوعات پر بھی ٹیرف ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت کا موجودہ حجم 4.4 ارب پاونڈ ہے جس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔نئی اسکیم سے پاکستان سمیت 65 ملکوں کو فری اینڈ فیئر ٹریڈ کا موقع ملے گا۔ اصلاحات کے ذریعے تجارت کے معیار میں بہتری آئے گی ، برطانوی ٹریڈ سینٹر کے ذریعے عالمی تجارتی نظام میں شمولیت کا موقع ملے گا ۔برطانوی ہائی کمیشن حکام کے مطابق نئی اسکیم پاکستان اور برطانیہ کیتجارتی تعلقات میں بڑی پیش رفت ہے، اس سے پاکستان کی برطانیہ کیلئے برآمدات میں اضافے کے ساتھ باہمی اقتصادی تعلقات بھی مستحکم ہوں گے۔ نئی اسکیم سے37 افریقی اور 26 ایشیائی ملکوں کو فائدہ ہو گا۔ ان ملکوں کی برطانیہ کو مجموعی برآمدات کا حجم 21 ارب پانڈ ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…