اسلام آباد(نیوزڈیسک )تھری ڈی پرنٹرز ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نئی جہت متعارف کروانے میں کامیاب ہوگئے اور اب روزمرہ ضروریات کی کئی چھوٹی بڑی اشیاءفقط تھری ڈی پرنٹرکی مدد سے تیار کرکے زیرِ استعمال لائی جارہی ہیں۔اسرائیل سے تعلق رکھنے والی ایک فیشن ڈیزائنر نے فیشن کی دنیا میں بھی تھری ڈی پرنٹنگ متعارف کروادی ہے۔ اس نوجوان ڈیزائنر نے تھری ڈی پرنٹنگ کی مدد سے دلکش رنگوں کے حامل خوبصورت ملبوسات تیار کیے ہیں جنہیں زیب تن کر کے ماڈلز نے جیسے ہی ریمپ پر واک کا آغاز کیا تو دیکھنے والے داد دینے پر مجبور ہو گئے۔ملبوسات اورجوتوں سے لے کر جیولری تک بھی تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے تیار کئے گئے تھے جس نے نہ صرف فیشن کی دنیا میں ایک نیا انداز متعارف کر وادیا ہے بلکہ ڈیزائنر کی مہارت کا عملی ثبوت بھی پیش کر دیا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں