اسلام آباد(نیوزڈیسک )اگر آپ کو دوست بنانے کا شوق ہے تو پھرتیار ہو جائیے کیونکہ اب لوہے اور پلاسٹک کے روبوٹس سے بھی دوستی ممکن ہے جو آپ کے بہترین دوست ثابت ہوں گے۔جی ہاں جاپان کی روبوٹکس کمپنی Aldebaran اورٹیلی کام جائنٹ سوفٹ بینک کے اشتراک سے ایک ایسا جدید روبوٹ تیار کر لیا گیا ہے جو نا صرف باتیں کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ دوستی جیسے عظیم جذبات سے بھی سر شار ہے۔پیپرPepperنامی یہ روبوٹ مصافحہ کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے کام کاج میں ہاتھ بھی بٹائے گا اور میوزک کے بجتے ہی رقص میں بھی آپ کا ساتھ دے گا۔ اب جدید مشینیں اور روبوٹ احساسات اور جذبات سے عاری نہیں رہے بلکہ انسانی ذہانت کی بدولت ان میں بھی جذبات بھر دئیے گئے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں