بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

انتظامیہ کا تحریک انصاف کو ڈی چوک میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار

datetime 22  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈٰیسک)اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کو ڈی چوک میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ ریڈ زون میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی ہے۔ اجازت نہیں مل سکتی کہیں اور جلسہ کرنا ہے تو این او سی لیں۔تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ نیازی نے ایک خط کے ذریعے اسلام آباد کے ڈی چوک میں چار اکتوبر کو سیاسی قوت دکھانے کی اجازت مانگی تھی۔ خط میں کہا گیا تھا کہ جلسے میں عمران خان مہمان خصوصی ہونگے۔ کارکنوں کی بڑی تعداد کی آمد کے پیش نظر سیکیورٹی بھی فراہم کی جائے۔اسلام آباد انتظامیہ نے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد کی جانب سے بھجوائے گئے جواب میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریڈ زون میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ ایک سو چوالیس بھی نافذ ہے۔ لہذا جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔اسلام آباد کے کسی دوسرے علاقے میں جلسے کیلئے بھی این او سی کی ضرورت ہو گی جس کے لئے ابھی تک کوئی درخواست نہیں ملی۔ تحریک انصاف ڈی چوک کے علاوہ کہیں جلسہ کرنا چاہتی ہے تو مکمل تفصیلات کے ساتھ این او سی کیلئے درخواست دے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…