لندن(نیوزڈیسک) سیلفی لینے کا شوق اب جنون اختیار کرچکا ہے اور امریکا میں تو اب سیلفی چمچ بھی سامنے آگیا ہے جس کے ذریعے آپ کھانا کھاتے ہوئے بھی تصاویر لے سکتے ہیں۔سیلفی چمچ کے ذریعے سالگرہ کا کیک کھاتے ہوئے بھی تصویر لی جاسکتی ہے جو دیکھنے میں ایک سیفلی اسٹک جیسا دکھائی دیتا ہے لیکن اس کے ایک سرے پر چمچہ ہے اور دوسرے سرے پر فون فکس کیا جاسکتا ہے۔ ضرورت کے تحت سیلفی چمچے کو 30 انچ تک طویل کیا جاسکتا ہے۔جنرل ملز نامی کمپنی کی جانب سے یہ سیلفی اسپون تیار کیاگیا ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ کھانے اور تصاویر لینے کی الجھن ختم کرنے والی یہ ایک بہترین ایجاد ہے، چمچے کے ہینڈل پر ایک بھورا بٹن ہے جو اینڈروئڈ فون کے لیے تصویر لیتا ہے جب کہ ایک دوسرا بٹن آئی او ایس فون کے لیے تصویر کھینچتا ہے۔ سیلفی چمچ سے لی گئی تصویر کو پوسٹ کرنے کے لیے آپ بلیو ٹوتھ کا آپشن استعمال کرسکتے ہیں