ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

طوفان بائپرجوائے حالیہ تاریخ کا سب سے طویل عرصے تک برقرار رہنے والا سائیکلون ہوسکتا ہے،ماہرین

datetime 14  جون‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی) ماہرین نے کہا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والا ہولناک طوفان بائپرجوائے حالیہ تاریخ کا سب سے طویل عرصے تک برقرار رہنے والا سائیکلون ہوسکتا ہے۔بپرجوائے چھ جون کو مکمل طور پر تشکیل پاچکا تھا اور توقع ہے کہ یہ دس روز تک برقرار رہے گا۔

اس طرح حالیہ دہائیوں میں پاکستان اور بھارت کے سمندروں میں یہ سب سے زیادہ عرصے تک رہنے والا ایک بڑا اور شدید سائیکلون بھی ہوسکتا ہے۔گزشتہ دس برس میں بحیرہ عرب میں بننے والا پہلا سائیکلون اوکچی تھا جو سات روز تک برقرار رہا جو نومبردسمبر 2014 میں تشکیل پایا تھا۔ پھر اپریل مئی 2019 میں سائیکلون فانی کا دورانیہ بھی سات دن ہی تھا۔ جون 2019 کو ایک اور سمندری طوفان وایو 8 روز تک برقراررہا جو بہت شدید نوعیت کا سمندری طوفان تھا۔ پھر کیارنامی سپر سائیکلون کی باری آئی جو 6 روز تک برقرار رہا تھا۔یہی وجہ ہے کہ بپرجوائے طوفان کو گزشتہ دس برس میں سب سے طویل عرصے تک سمندر پر راج کرنیوالا سائیکلون کہا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ صرف بحیرہ عرب میں ہی عالمی تپش، بے قاعدہ موسم اور آب وہوا میں تبدیلی(کلائمٹ چینج)سے سائیکلون بننے کی تعداد اور ان کی شدت میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بالخصوص مون سون کے موسم میں سائیکلون کی بہتات سے نہ صرف سمندری معمولات متاثر ہوتے ہیں بلکہ ماہی گیری، تجارت اور دیگر سرگرمیوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…