ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

سمندری طوفان سے قبل کراچی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے نرغے میں آ گیا

datetime 14  جون‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی) سمندری طوفان بیپر جوائے سے قبل کراچی شہر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے نرغے میں آ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ شروع ہو گئی ہے، جس سے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

کراچی کے علاقے رضویہ میں عثمانیہ سوسائٹی، رضویہ سوسائٹی اور اطراف میں بجلی غائب رہی، ایئر پورٹ، اسٹار گیٹ، موریہ خان گوٹھ سمیت دیگر علاقوں میں بھی بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ شروع ہو گئی ہے۔علاقہ مکینوں نے بتایاکہ دن میں بھی کئی کئی گھنٹے بجلی نہیں ہوتی، اور رات میں بھی بجلی بند کی جا رہی ہے، انھوں نے کہا 2 دن سے نیا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، رات گئے بھی بجلی بند کر دی جاتی ہے۔گلستان جوہر بلاک 7 میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف علاقہ مکین احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے، ادھر شادمان ٹان 14 بی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث شدید حبس اور گرمی سے پریشان شہری حکومت سے صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…