بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چیئرمین پی ٹی آئی نے جے آئی ٹی میں فوجی افسران پرالزام کی ویڈیو کو تسلیم کرلیا

datetime 14  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین نے جے آئی ٹی کے سامنے اعلی فوجی افسران کیخلاف اپنے سنگین الزامات والے ویڈیو کلپس کوتسلیم کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو اعلیٰ فوجی افسران پر ان کی جانب سے عائد الزامات پر مبنی ایف آئی آر بتائی گئی۔

جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے استفسار کیا کہ کیا ان کے پاس ویڈیو کلپس میں لگائے گئے الزامات کا کوئی ثبوت ہے جس پر چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔چئیرمین پی ٹی آئی سے سوال کیا گیا کہ کیا جنرل فیصل نے آپ کو براہ راست دھمکی دی تو انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی دھمکی نہیں دی گئی۔ذرائع کے مطابق جب پی ٹی آئی چیئرمین سے پوچھا گیا کہ پھر آپ نے الزامات کیوں لگائے تو انہوں نے کہا کہ مجھے کسی نے بتایا تھا۔ میرے پاس اس کا کوئی ثبوت یا گواہ موجود نہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے جے آئی ٹی سے کہا کہ اپنے تما م کلپس کو مانتا ہوں اب جانا چاہتا ہوں۔ جے آئی ٹی کی تمام کارروائی دستاویزی طور پر قلم بند کی گئی جس پر چیئرمین پی ٹی آئی کے دستخط بھی لیے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…