بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کی جانب سے کسان پیکیج کے خلاف نوٹس کا عندیہ دیدیا

datetime 21  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے بلدیاتی انتخابات سے قبل کسان پیکیج کے اعلان کے خلاف نوٹس کا عندیہ دے دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو کسان پیکیج پر کلین چٹ نہیں دی، اگر کسی جماعت نے کسان پیکیج کے خلاف درخواست دائر کی تو ممکن ہے نوٹس لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی پارٹی سربراہ کو کو انتخابی مہم چلانے سے نہیں روکا، صرف ارکان اسمبلی پر انتخابی مہم چلانے پر پابندی عائد ہے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ جن ترقیاتی اسکیموں کا ورک آرڈرپہلے آ چکا ان تو اعتراض نہیں، اس کے علاوہ وزیراعلیٰ کے احکامات پر بھی فنڈز کے اجراءپر پابندی ہوگی، صوبوں اور اسلام آباد نے کچھ تقرروتبادلوں کی اجازت مانگی ہے، صوبوں نے یقین دلایا ہے کہ کوئی تقرری یا تبادلہ ای سی پی کی اجازت کے بغیر نہیں ہوگا جب کہ آئی جیز نے الیکشن کے دوران دہشت گردی کے خدشے سے آگاہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب نے امیدوار کی زبردستی دستبرداری کے معاملے پر بھی جواب دیا ہے جس میں انہوں نے واقعہ کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اٹک میں تجرباتی بنیاد پر36 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ اینڈرائڈ سسٹم سے مرتب کیا جائے گا۔قبل ازیں اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنرسرداررضا محمد خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں سندھ اور پنجاب کے چیف الیکشن کمشنرز، چیئرمین ایف بی آر، دونوں صوبوں کے چیف سیکرٹریز، آئی جی اسلام آباد شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کرانا ایک مشکل ٹاسک ہے، شفاف انتخابات کاانعقاد صوبائی حکومتوں اور انتظامیہ کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات یقینی بنانے کے لیے صوبائی حکومتیں تمام فریقین کویکساں مواقع فراہم کریں، امید ہے کہ پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتیں تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…