کراچی (نیوز ڈیسک)میسجنگ اپلیکشن وائبر نے اپنا نیا ورژن اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرا دیا ہے۔مفت پیغامات اور کالز کے لیے دنیا بھر میں استعمال کی جانے والی اس اپلیکشن کا نیا ورژن وائبر 5.5 متعارف کرایا گیا ہے۔یہ اپلیکشن ایشیائی ممالک میں بہت زیادہ مقبول ہے اور ہر ماہ اس کی مدد سے 20 کروڑ ویڈیو کالز کی جاتی ہیں۔اس نئے ورژن میں بھی نئے فیچرز کو متعارف کرایا گیا ہے جن میں مفید ترین موبائل نیٹ ورکس پر اس اپلیکشن کی مدد سے کالز یا پیغامات بھیجتے ہوئے ڈیٹا کے استعمال کو محدود کرنا ہے۔اگر آپ اس نئے ورژن کو اپنے اینڈرائیڈ یا آئی او ایس اسمارٹ فون میں اپ ڈیٹ کریں تو آپ وائبر سیٹنگ پیج کے میڈیا سیکشن میں جاکر ڈیٹا کے استعمال کی شرح کو دیکھ سکتے ہیں۔اسی طرح نئے ورژن میں ویڈیو کالز اور پیغامات بھیجنے کے لیے انٹرفیس کو دوبارہ ڈیزائن کیا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ صارفین وائس کالز کے معیار میں واضح بہتری محسوس کریں گے۔اس نئے ورژن کو گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور سے مفت ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ برس اس اپلیکشن میں پبلک چیٹ فیچر بھی متعارف کرایا گیا تھا جس کے ذریعے بیک وقت درجنوں افراد ایک دوسرے سے بات کرسکتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں