جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ہماری پارٹی میں اتنی گنجائش نہیں کہ سب پی ٹی آئی والوں کو لے لیں،رانا ثنااللہ

datetime 31  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اتنی گنجائش نہیں کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والے سب لوگوں کوپارٹی میں شامل کر سکیں۔ایک انٹرویومیں رانا ثنااللہ نے کہا کہ نواز شریف کوریلیف ملنا چاہیے یہ ان کا حق ہے

، جب الیکشن ہوں گے تو نواز شریف واپس آئیں گے اور پارٹی کو لیڈ کریں گے، وہ واپس آکر الیکشن مہم چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگرکوئی نئی جماعت بنتی ہے تو ہمارے لیے کوئی چیلنج نہیں ہوگا، اگر نئی جماعت سیاسی اصولوں پرچلتی ہیں تو وہ اپنی قسمت آزمائے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کوحق ہے کہ وہ پنجاب میں اپنے پائوں جمائے اور (ن)لیگ کوبھی حق حاصل ہے کہ وہ سندھ میں اپنے پاں جمائے۔پی ٹی آئی رہنمائوں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اپنی مرضی سے پی ٹی آئی چھوڑنے والے پہلے بھی کئی پارٹیوں میں جاچکے ہیں، ہمارے پاس اتنی گنجائش نہیں کہ ان سب لوگوں کوپارٹی میں شامل کرسکیں،جتنی گنجائش ہے اس حساب سے لوگوں کوپارٹی میں شامل کر سکیں گے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ عوامی ردعمل نہیں تھا، کیا عمران خان کو ہم نے کہا تھا کہ دفاعی تنصیبات پرحملہ کریں؟



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…