جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

فیس بک صارفین کاویب ڈیٹا اکھٹا کرنے میں مصروف

datetime 19  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)فیس بک کے بیشتر صارفین جانتے ہیں کہ سماجی رابطے کی یہ ویب سائٹ آپ کے بارے میں بہت کچھ جانتی ہے اور وہ اس معلومات کو کمپنیوں کو فراہم کرتی ہے مگر اب اس سے بھی آگے جاکر کام کرنے والی ہے۔جی ہاں فیس بک اب چاہتی ہے کہ وہ آپ کے بارے میں یہ بھی جانے کہ ویب سائٹ سے ہٹ کر آپ کیا کرتے ہیں۔
فیس بک نے رواں ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ صارفین کے لائیکس اور شیئر بٹن سمیت دیگر سوشل سرگرمیوں کا ڈیٹا اکھٹا کرنا شروع کرے گی تاکہ آپ کی نیوز فیڈ پر صارف کی پسند کے اشتہارات لگائے جاسکیں۔
یہ سلسلہ آئندہ ماہ سے شروع ہوگا اور اس کے لیے آپ کی ویب سرفنگ کی عادات، پروفائل کی تفصیلات اور آن لائن دنیا میں سرگرمیوں کی معلومات کو اشتہارات کے لیے استعمال کی جائے گی۔فیس بک کے گلوبل ڈپٹی چیف اسٹیفن ڈیڈمین نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ ہمیں توقع ہے کہ اس سے لوگوں کو نظر آنے والے اشتہارات مزید مفید ہوں گے اور ان کو اچھا تجربہ ہوگا۔خیال رہے کہ فیسبک نے ایک سال قبل ہی معلومات اکھٹا شروع کردی تھی اور اب وہ صارفین کی ویب سرفنگ عادات کے ڈیٹا کو واضح شکل دینے میں مصروف ہے۔تاہم فیس بک کا کہنا ہے کہ ڈیٹا کو اکھٹا کرنا کوئی نئی بات نہیں اور اکثر بڑی ویب سائٹس اپنے وزیٹرز کی ویب عادات کی معلومات کو جمع کرتے ہیں۔فیس بک پر اشتہارات سے بچنے کے لیے آپ سیٹنگ کے پیج پر جاکر ایڈ کے ٹیب میں اس کو روک سکتے ہیں مگر سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ کو اپنی معلومات جمع کرنے سے روکنا بہت مشکل ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…