پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کے خلاف مقدمہ درج

datetime 27  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کے خلاف گوجرانوالہ میں ایک نقشے کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں فرح گوگی کے شوہر احسن جمیل گجر کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمہ محکمہ گوجرانوالہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔مقدمہ ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں منظور شدہ نقشے کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہاسنگ سوسائٹی کے پبلک پارک کی جگہ غیرقانونی قبرستان بنا دیا گیا۔پارک اور کمرشل ایریا کا نقشہ تبدیل کر کے رہائشی پلاٹ بنائے گئے۔

سرکاری رہن شدہ پلاٹوں پر بھی غیر قانونی تعمیرات کروائی گئیں۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ بلڈرز کمپنی نے ہاسنگ سوسائٹی کے لئے1073 کنال اراضی کی منظوری لی۔پولیس کے مطابق فرح گوگی ہاؤسنگ سوسائٹی کی چیف ایگزیکٹو جبکہ احسن گجر ایک بلڈرز کے چیئرمین ہیں۔دوسری جانب گوجرانوالہ پولیس نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ مار کر وہاں موجود سوسائٹی کے 15ملازمین کو حراست میں لے لیا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…