لاہور: (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا عبدالعلیم خان کی انتخابی مہم کا آغاز کر رہا ہوں ۔ لاہور اور لودھراں کے دونوں حلقوں میں بھر پور انتخابی مہم چلائی جائے گی کیونکہ این اے 122 میں دھاندلی کو شکست دینی ہے۔ انہوں نے کہا میرے خلاف سپریم کورٹ کا کوئی ایسا فیصلہ نہیں کہ میں انتخابی مہم نہ چلا سکوں۔ پارٹی کا لیڈر ہوں اور منشور پہنچانا میرا فرض ہے۔ ملک کا وزیراعظم نہیں کہ مجھے انتخابی مہم چلانے سے روکا جائے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق حلقوں میں جانے پر پابندی نہیں۔ کہتے ہیں لودھراں میں موسم اچھا لگ رہا ہے لیکن لاہور کیلئے الیکشن کمیشن اور آئی جی پنجاب کو خط لکھیں گے۔ پنجاب میں پولیس کو گلو بنا دیا گیا ہے۔ عمران خان نے کہا پنجاب میں کرپشن پر اب تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا اور انتخابی مہم میں لوگوں کو بتائیں گے کہ کیسے پنجاب کو لوٹا گیا۔