نیویارک(این این آئی)موسمیاتی شدت میں اضافے کے باعث 1970 سے 2021 کے دوران لگ بھگ 12 ہزار سانحات میں 20 لاکھ افراد ہلاک ہوئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کے عالمی موسمیاتی ادارے(ڈبلیو ایم او)کی جانب سے بتائی گئی۔عالمی موسمیاتی کانگریس کے آغاز کے موقع پر ڈبلیو ایم او کی جانب سے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ پیش کیا گیا۔