ڈبلن(نیوز ڈیسک) ماہرین آثار قدیمہ نے جمہوریہ آئر لینڈ میں ناکناریا کے پہاڑی علاقے سے ساڑھے 5ہزار سالہ پرانے پتھر کے دور کا ایک بچے اور بڑے آدمی کا ڈھانچہ دریافت کرلیاہے۔انسٹیٹیوٹ آ ف سلیگو کے محققین نے غار سے 13ہڈیاں دریافت کیں۔ایک آئرش جریدے آئرش مرر کی رپور ٹ کے مطابق ناکناریا کے علاقے کی دریافت یہ ثبوت مہیا کرتی ہے کہ پتھر کے دور کا رابطہ اور ما قبل از تاریخ مشق جلد تراشی سے جوڑتی ہیں۔دریافت ہونے والی ہڈیوں میں سے 3ہڈیاں ایک 4سے 6سالہ بچے کی ہیں اور بقیہ 10ہڈیاں 30سے 39سالہ نامعلوم صنف کے بڑے انسان کی ہیں۔اس دریافت میں پاو¿ں کی ہڈیاں اور کھوپڑی کے حصے شامل ہیں۔آئرش قبروں سے متعلق آئرلینڈ کے واحد ماہر آثار قدیمہ اورانسٹیٹیوٹ کے محقق ڈاکٹر ماریون ڈووڈ نے کہاکہ یہ ایک انتہائی دلچسپ دریافت ہے۔ہڈیوں کی تعداد اگر چہ کم ہے لیکن ان سے شاندار نتائج حاصل ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ ہڈیاں تقریباً 5ہزار سے ساڑھے 5ہزار سال قبل کے پتھر دور کی ہیں۔انہوں نے کہاکہ سلیگو لیٹر م ملک کے دیگر خطوں کے علاوہ زمانہ قدیم کے غاروں کے لحاظ سے انتہائی اہم خطہ ہے