مکوآنہ (این این آئی)فیصل آباداوباش افراد نے ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیکر اور سبز باغ دکھا کر دو لڑکیوں کو بے آبرو کر دیا جبکہ ماں بیٹی سمیت 6خواتین کو اغواء کر کے لے گئے
نوشین کوثر نے کوتوالی پولیس کو بتایا کہ اوباش ملزمان لیاقت’ سجاد وغیرہ نے کام پر رکھنے کا جھانسہ دیکر بھوآنہ بازار بلوایا اور گاڑی میں بیٹھا کر نامعلوم مقام پر لے جا کر باری باری زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔499 گ ب کے رہائشی حقنواز کی جواں سالہ بیٹی مافیا بی بی کو ملزمان کاشف وغیرہ نے اغواء کر کے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا’ ٹھیکری والا کے علاقہ 38 ج ب میں جاوید کی بیوی اور بیٹی کو اغواء کر لیا گیا’ 208 چک میں مدثر ریاض کی بیٹی ثانیہ ریاض’ 293 رب کے نوشیر کی بھانجی سونیا’ سلمیٰ ٹائون میں ذوالفقار علی کی بیٹی مقدس’ 96 رب میں محبوب علی کی اہلیہ شبنم بی بی کو اوباش ملزمان اغواء کر کے لے گئے۔