جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اللہ کو معلوم ہے مائنس کون ہونے جارہا ہے اور پلس کون ہوگا لیکن اب یہ ہو کر رہیگا’شیخ رشید

datetime 21  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جوپارٹیاں بدل رہے ہیں عوام میں ان کی حیثیت دلہن اک رات کی سے زیادہ نہیں ،دو تین مہینے سسرال جیل کاٹنے سے قیامت نہیں آجاتی لیکن بکنے کادھبہ کبھی نہیں مٹتا،نسلی اوراصلی مشکل وقت میں ساتھ نہیں چھوڑتے اورچٹان کی طرح ڈٹے رہتے ہیں

معاشی حالات خوفناک ہوگئے ،اسمبلی میں جانے اورنہ جانے سے فرق نہیں پڑتا۔ ٹوئٹرپر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ساری قوم جناح ہائوس اور جی ایچ کیو پر حملے کی نہ صرف مذمت کرتی ہے بلکہ اس پر رنجیدہ ہے لیکن بے گناہ لوگوں کی گرفتاریوں سے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا، موجودہ حکومت لوگوں کی نظر میں قابل نفرت ہو چکی ہے جو بھی ان کا ساتھ دے گا ڈوب جائے گا شجر اور حجر بھی ان کا رونا رورہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اللہ کو معلوم ہے کہ مائنس کون ہونے جارہا ہے اور پلس کون ہوگا لیکن اب یہ ہو کر رہے گا فیصلہ اسی ہفتے میں ہوجائے یااگلا ہفتہ لے لے ،جون میں چت یاپٹ ہوکررہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ جیتے گی بیشک آڈیو لیک تحقیقاتی کمیشن چیف جسٹس کے مشورے کے بغیر کیوں نہ بنالیں ،آئینی قانونی فیصلہ چیف جسٹس کی طرف سے آکر رہے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…