جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کراچی میئر شپ، پیپلز پارٹی کا جماعت اسلامی سے رابطہ

datetime 21  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی میں اپنا میئر لانے کے لیے کسی بھی سیاسی جماعت نے سادہ اکثریت حاصل نہیں کی ہے اس معاملے پر پیپلز پارٹی نے جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت سے رابطہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔

جماعت اسلامی دوسرے اور پی ٹی آئی تیسرے نمبر پر ہے تاہم کوئی بھی جماعت تنہا اپنا میئر لانے کے لیے سادہ اکثریت حاصل نہیں کر سکی اور گزشتہ کئی روز سے اس بارے میں بالخصوص پی پی اور جماعت اسلامی کی جانب سے دعوے اور بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔تاہم اب اس مسئلے کے حل کے لیے پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت سے رابطہ کر لیا ہے اور انہیں پیغام دیا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی نظام چلانے کے لیے ضابطہ کار پر اتفاق کر لیا جائے۔ذرائع نے بتایاکہ میئر شپ کا ضابطہ کار طے کرنے کے لیے پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا امکان ہے۔ اس سے قبل 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کے فوری بعد بھی دونوں جماعتوں کی قیادت میں مذاکرات ہوچکے ہیں۔اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ پی پی کا جماعت اسلامی سے رابطہ واضح کرتا ہے کہ میئر شپ پر ہم جماعت اسلامی سے سنجیدہ بات کرنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ اس وقت بلدیاتی الیکشن میں پارٹی پوزیشن کے مطابق پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے تاہم موجودہ اتحادی جماعتوں کی حمایت کے باوجود اسے اپنا میئر لانے کے لیے کم از کم 10 سے زائد ووٹ درکار ہیں۔دوسری جانب عددی اعتبار سے اگر جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی اتحاد کرتے ہیں تو وہ بلا رکاوٹ اپنا میئر لانے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…