جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نیو یارک شہر کے ڈوبنے کا خدشہ

datetime 21  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)ایک حالیہ تحقیق کے مطابق نیو یارک شہر میں موجود بلند و بالا عمارتیں اپنے وزن سے یہاں کے سمندر کی سطح بڑھا رہی ہے جس کے باعث نیو یارک کے ڈوبنے کا خدشہ ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یو ایس جیولوجیکل سروے اور یونیورسٹی آف روڈ آئی لینڈ کی ٹیم کی ایک حالیہ تحقیق سامنے آئی ہے۔

تحقیق کے مطابق شہر کی بلند عمارتوں کے وزن کی وجہ سے شہر ہر سال 2.75 ملی میٹر کی رفتار سے 1 سے 2 ملی میٹر ڈوب رہا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نیو یارک شہر کی تمام عمارتوں کا وزن تقریبا 842 ملین ٹن ہے۔ نیو یارک کے ساحل، دریا یا جھیل کے کنارے پر تعمیر کی جانے والی ہر عمارت آنے والے دنوں میں سیلاب کے خطرے میں اضافہ کرسکتی ہے۔یو ایس جیولیوجکل سروے نے خبردار کیا ہے کہ اگلی بار سمندری طوفان جب بحر اوقیانوس کے ساحل کا رخ کرے گا تو نیو یارک کو سیلابی پانی میں ڈوب جانے کے زیادہ خطرے میں ڈال دے گا۔اس حوالے سے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ شہر میں نئی عمارتیں بنانے سے متعلق حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…