منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

سانحہ 9 مئی کے ذمہ داروں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی،آرمی چیف

datetime 20  مئی‬‮  2023 |

راولپنڈی /لاہور (این این آئی)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں، اکسانے والوں اور عمل کرنے والوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لاہور کا دورہ کیا اور انہیں 9 مئی یوم سیاہ کے واقعات پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور مادر وطن کیلئے جانوں کا نذرنہ پیش کرنے والے شہداکوخراج عقیدت پیش کیا۔آرمی چیف نے جناح ہاؤس اور ایک فوجی تنصیب کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہاکہ سانحہ 9 مئی کے ذمہ داروں کیخلاف آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی طاقت اس کے عوام ہیں، فوج اور عوام کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش ریاست کیخلاف عمل ہے، ایسا عمل کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔جنرل عاصم منیر نے کہاکہ دشمن قوتیں اور ان کے حامی فیک نیوز اور پروپیگنڈے کے ذریعے انتشار کی کوشش کررہے ہیں، قوم کے تعاون سے دشمن کے ایسے تمام عزائم کوناکام بنا دیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سروسز اسپتال لاہور کا بھی دورہ کیا اور 9 مئی کو زخمی ہونے والے ڈی آئی جی علی ناصر رضوی کی عیادت کی جبکہ آرمی چیف نے قربان لائنزکا بھی دورہ کیا اور پولیس حکام سے ملاقات کی۔آرمی چیف نے پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ انہوں نے فسادات، توڑ پھوڑ کے دوران پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اورتحمل کوسراہا۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…