بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انٹیلی جنس اطلاع ہے آرمی تنصیبات پرحملہ کرنیوالے دہشتگرد زمان پارک میں ہیں: وزیر اطلاعات پنجاب

datetime 17  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) نگران پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کو آخری الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ 9مئی کے دلخراش واقعات میں ملوث شر پسند عناصر کو فوراً قانون نافذ کرنے والے ادارے کے حوالے کیا جائے، ابتدائی انکوائری میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ان شرپسند عناصر نے زمان پارک میں سابق وزیر اعظم کے گھر پناہ لے رکھی ہے،اگر 24گھنٹے میں پی ٹی آئی قیادت نے ان شر پسند عناصر کو قانون کے حوالے نہ کیا تو زمان پارک میں قانون کے مطابق کارروئی ہوگی۔

تخریب کاری اور شرپسندی کا وائرس کورونا سے بھی خطر ناک اور اس کا علاج صرف اور صرف سرجری سے ممکن ہے،مہومیو پیتھک طریقہ علاج سے صرف وقتی افاقہ ہوتا ہے،دہشت گردی اور شرپسندی کی بیماری کے مکمل خاتمے کے لئے بڑی سرجری کی ضرورت ہے، جو جلد کر دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار نگران صوبائی وزیر ا طلاعات و ثقافت عامر میر نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس واضح شواہد موجود ہے کہ 9مئی کے روز ملک بھر میں جس طرح کی دہشت گرد کارروائیاں کی گئی ان کی منصوبہ بندی پی ٹی آئی کی جانب سے پہلے سے کی گئی تھی ۔ جو اقتدار چھن جانے کے بعد تحریک طالبان پاکستان کی طرح ایک نان سٹیٹ ایکٹر بن چکی ہے۔ جو آئین اور قانون کی پاسداری پر یقین نہیں رکھتی اور شرپسندی کے ذریعے ریاست کی رٹ کو چیلنج کرتی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ایک نام نہاد سیاسی جماعت نے جی ایچ کیو، جناح ہائوس اور دیگر آرمی تنصیبات پر حملے کیے۔

اس سے پہلے ایسے حملے صرف اور صرف ٹی ٹی پی کی جانب سے کیے گئے تھے۔ سابق وزیر اعظم نے اپنی گرفتاری سے قبل جو آخری وڈیو پیغام جاری کیا تھا اس میں انہوں نے اپنی گرفتاری کی صورت میں ورکرز کو جلائو گھیرائو کرنے کا واضح پیغام دیا تھا۔ اس سے پہلے بھی وہ متعدد دفعہ قومی سلامتی کے ذمہ دار اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کررہے تھے اور اپنے ورکرز کو فوج کے خلاف اکسارہے تھے۔

عامرمیر نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ملک کا سیاسی لیڈر گرفتار ہوا ہو۔ اس سے پہلے بھی مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نہ صرف گرفتار ہوتے رہے بلکہ ان میں سے بے شمار ایسے ہیں جنہوں نے کئی کئی سال نیب کے عقوبت خانوں میں گزارے اور برسوں جیلیںکاٹی لیکن ان میں سے کسی نے بھی اپنے ورکرز کو فوج کے خلاف حملے کرنے کے لئے نہیں اکسایا۔ یہ پہلے موقع ہے کہ عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی نے فوج اور ریاست کے خلاف دہشت گردی کے کارروائیوں شروع کیں۔ جو ناقابل قبول ہیں۔

صوبائی وزیر عامر میر نے کہا کہ نگران حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو 9مئی واقعات میں ملوث شرپسند عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں تاکہ ان شرپسند عناصر کو نشان عبرت بنایا جاسکے اور آئند کوئی ایسا کرنے کی جرات نہ کرے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…