بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بہادر کیپٹن اسفند یار بخاری کے والد کے بیان نے قوم کے حوصلے مزید بلند کردیئے

datetime 18  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کامرہ کینٹ(نیوزڈیسک)بہادر کیپٹن اسفند یار بخاری کے والد کے بیان نے قوم کے حوصلے مزید بلند کردیئے،ڈاکٹر فیا ض بخاری کا کہنا ہے کے مجھے اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے جس نے جرات مندی سے دشمنوں کا مقابلہ کرتے ہو ئے جام شہادت نوش کیا،پشاور بڈہ بیردہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے بہادر کیپٹن اسفند یار بخاری کا تعلق اٹک شہر کے معروف اعلیٰ تعلیم یافتہ گھرانے سے ہے شہید اسفند یار بخاری 198ءمیں اٹک شہر کے معروف ڈاکٹر فیا ض بخاری کے گھر پیدا ہوئے انھوں نے ابتدائی تعلیم اٹک شہر سے حاصل کی بعدازاں کیڈٹ کالج حسن ابدال میں تعلیم کے ساتھ ساتھ اعلیٰ اعزازات بھی حاصل کئے شہید کو بچپن سے آرمی میں جانے کا شوق تھا آرمی میں کمیشن حاصل کرنے کے بعد پاسنگ آوٹ میں اعلیٰ کارکردگی پر آرمی چیف سے اعزازی شمشیر حا صل کی۔ شہید اسفند یار بخاری ہاکی کے بہترین کھلاڑی تھے شہید اسفند یار بخاری کے والد ڈاکٹر فیا ض بخاری کا کہنا ہے کے مجھے اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے جس نے جرات مندی سے دشمنوں کا مقابلہ کرتے ہو ئے جام شہادت نوش کیا انھوں نے کہا کے میرے بیٹے اور دیگر شہدا کی قربا نیاں رائیگاں نہیں جا ئیں گی انشااللہ بہت جلد ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ ہو گا اٹک شہر کی عوام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فیا ض بخاری کے فرزند شہیداسفندیاربخاری نہ صرف شہر بلکہ پورے ملک کے دفاع کیلئے شید ہو ئے پوری قوم کو اس بہادر سپوت پر فخر ہے جس نے دشمنوں کے ساتھ جرات کا مظا ہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…