واشنگٹن(اےایف پی)صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا دیوالیہ ہوا تو لاکھوں افراد بے روزگار ہو جائیں گے۔امریکی اقتصادیات پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔ قرضوں پر سمجھوتے کےلیے مذاکرات آئندہ ہفتے متوقع ہیں۔
کانگریس کے بجٹ آفس کی پیشگوئی کے مطابق اگر 15جون تک معاملات طے نہ ہوئے تو امریکا دیوالیہ ہو سکتا ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا ڈیفالٹ کرتا ہے تو اس کے معیشت پر تباہ کن نتائج برآمد ہونگے اس سلسلے میں ریپبلکنز سے اگلے ہفتے تک قرضوں کی ڈیل کے بارے میں مزاکرات ہورہے ہیں۔
خطرہ کی گھنٹیاں بجنا شروع ہوگئ ہیں جب تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت بلوں کی ادائگی کرنے سے قاصر ہوگی۔کانگریسی ریپبلکنز مطالبہ کررہے ہیں کہ سیکریٹری خزانہ جینیٹ ییلین نے تنبیہہ کی ہے کہ یکم جون تک دیوالیہ ہونے کے خطرات لاحق ہیں، اور اگر کانگریس قرضوں کی میعاد نہیں بڑھاتے تو یہ ایک خطرناک عمل ہوگا۔