پشاور(نیوز ڈیسک)پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جمعے کی علی الصبح صوبہ خیبر پختنخواہ کے دارالحکومت پشاور میں پاکستانی فضائیہ کے بیس کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ جس کے بعد سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں اب تک تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور کے علاقے بڈھ بیر کے میں قائم پاکستانی فضائیہ کے بیس کیمپ میں گارڈ روم پر حملہ کیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق سات سے دس حملہ آوروں نیسکیورٹی حصار توڑ کر بیس کیمپ میں گھسنے کی کوشش کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کوئیک ری ایکشن فورس نے وہاں پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔پاکستان فوج کے ترجمان کے مطابق علاقے کی فضائی نگرانی جاری ہے۔پشاور سے نامہ نگار بی بی سی عزیز اللہ خان نے بتایا کہ پولیس کے مطابق یہ حملہ صبح چھ بجے کے قریب کیا گیا اور تاحال اس میں جانی یا مالی نقصان کے بارے میں اطلاعات موصول نہیں ہوسکیں۔خیال رہے کہ پشاور کے علاقے بڈھ بیر قبائلی علاقے خبر ایجنسی اور ایف آر پشاور سے متصل ہے اور ماضی میں بھی یہاں شدت پسندوں کی جانب سے کارروائیاں کی گئی ہیں۔مزید تفصیلات موصول ہورہی ہیں۔