منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے سوالات کے جوابات مانگ لئے

datetime 8  مئی‬‮  2023 |

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف سے سوالات کے جواب مانگتے ہوئے کہا ہے کہ کسی ایسے شخص کے طور پر جس پر گزشتہ چند مہینوں میں اپنی زندگی پر 2 قاتلانہ حملے ہوئے ہوں، کیا میں شہباز شریف سے سوال پوچھنے کی ہمت کر سکتا ہوں۔

مجھے ایک شہری کو ان لوگوں کو نامزد کرنے کا حق ہے جنہیں میں سمجھتا ہوں مجھ پر قاتلانہ حملوں کے ذمہ دار ہیں؟۔ اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں عمران خان نے کہا کہ مجھے ایف آئی آر درج کرنے کے لیے میرے قانونی اور آئینی حق سے کیوں محروم کیا گیا؟ کیا شہباز شریف کے ٹویٹ کا مطلب یہ ہے کہ افسران قانون سے بالاتر ہیں یا وہ جرم نہیں کر سکتے؟ اگر ہم الزام لگاتے ہیں کہ ان میں سے کسی نے جرم کیا ہے تو ادارے کو کیسے بدنام کیا جا رہا ہے؟۔عمران خان نے مزید لکھا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران وزیر آباد جے آئی ٹی کو سبوتاژ کرنے والا کون اتنا طاقتور تھا؟

کیا شہباز شریف اس بات کا جواب دے سکتا ہے کہ 18 مارچ کو میری پیشی سے پہلے شام کو اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس پر قبضہ کیوں کیا گیا؟ اہلکار سی ٹی ڈی اور وکلا ء میں کیوں چھپے ہوئے تھے،اس کا مقصد کیا تھا اور ان لوگوں کا کمپلیکس میں کیا کاروبار تھا؟ جب شہباز شریف سچائی سے ان سوالوں کے جوابات دے سکتے ہیں تو سبھی اس کی طرف اشارہ کریں گے۔عمران خان نے لکھا کہ ایک طاقتور آدمی اور اس کے ساتھی سب قانون سے بالاتر ہیں۔ اب وقت آگیا ہے ہم سرکاری طور پر اعلان کریں پاکستان میں صرف جنگل کا قانون ہے جہاں مائٹ اس رائٹ ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…