منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

بیٹی کیوں جنم دی،ظالم شوہر نے بیوی کو گولی مارکر موت کے گھاٹ اتار دیا

datetime 6  مئی‬‮  2023 |

راجن پور (این این آئی) بارڈر ملٹری پولیس کے ٹرائبل ایریا دولی کی حدود میں گزشتہ روز بیٹی کو جنم دینے بر سنگدل شخص حاکم علی ولد حاجی بختیار قوم ملک سکنہ ٹرائیبل ایریا تھانہ دولی تحصیل روجھان نے اپنی بیوی مسماۃ (ا) خاتون دختر عزیز اللہ ملک کو پستول سے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے

بی ایم پی پولیس تھانہ دولی کو واقع کی اطلاع ملتے ہی دفعدار فہد رزاق مزاری اور دفعدار کاشف علی بمعہ سواران جائے وقوعہ پر پہنچ کر خاتون کی نعش کو اپنے تحویل میں لے پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال روجھان منتقل کیا گیا خاتون کو پسٹل کا فائر سر میں لگنے سے خاتون کی موت واقع ہوئی بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ تھانہ دولی کی حدود میں پیش آیا ہے خاتون کا خاوند بیوی کو میکے جانے اور بچی کے جنم پر نالاں ہو کر اپنی بیوی کو پسٹل کا فائر کر کے قتل کر دیا

وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ پولیٹیکل آفیسر محمد قاسم گل نے فوری طور پر ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت پر ٹرائیبل ایریا بی ایم پی پولیس تھانہ دولی نے مقتولہ خاتون کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کر دیا گیا ملزم کی گرفتاری کیلئے بی ایم پی دولی پولیس نیقانونی کاروائی شروع کر دی ہے جبکہ پوسٹ مارٹم کے بعد مقتولہ کی نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی-

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…