بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مہنگائی تاریخی بلندیوں پر پہنچ گئی

datetime 6  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں بڑھتی مہنگائی نہ رک سکی، ایک ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں ایک اعشاریہ صفر پانچ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح اڑتالیس اعشاریہ پینتیس فیصد ہوگئی،ایک ہفتے میں تیس اشیا مہنگی ہو گئیں۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 1.05 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا ، ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 48.35 فیصد ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق کے مطابق ایک ہفتے میں 30 اشیاء  مہنگی اور 9 کی قیمتوں میں کمی آئی جب کہ حالیہ ہفتے میں 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو 35 روپے 74 پیسے مہنگی ہوئی، آلو 3 روپے، دال چنا 4 روپے 82 پیسے، دال مسور 5 روپے 11 پیسے مہنگی ہوئی۔

حالیہ ہفتے دال ماش 6 روپے 81 پیسے، دال مونگ ایک روپیہ 42 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، ایک ہفتے کے دوران انڈے 4 روپے 89 پیسے فی درجن اور آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 24 روپے مہنگا ہوا۔ اسکے علاوہ مٹن ، تازہ دودھ ، دہی بیف چینی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے میں پیاز 14 روپے فی کلو سستا ہوا، لہسن کی قیمت 12 روپے فی کلو، ٹماٹر کی قیمت 1 روپے فی کلو کی کم ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق برانڈڈ گھی اور سرسوں کا تیل بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…