منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

نااہل کرنے میں یہ شخصیات ملوث ہیں، نواز شریف نے باقاعدہ نام لے دیے

datetime 5  مئی‬‮  2023 |

لندن (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھے وزارت عظمی سے ہٹانے، سزا دینے میں ثاقب نثار،جنرل باجوہ اور فیض حمید ملوث ہیں،چیف جسٹس ہر چھوٹی بات کا نوٹس لیتے ہیں، کیا یہ مجرم کبھی عدالت میں بلائے جائیں گے۔سابق وزیراعظم نے ٹوئٹر پر نجی ٹی وی کے ایک پروگرام کی ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو کے کیپشن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نے لکھا کہ یہ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں، یہ ہے پاکستان کی تباہی کی اصل سازش۔کیپشن میں انہوں نے مزید لکھا کہ منتخب وزیر اعظم کے خلاف سازش رچانے، وزارت عظمی سے ہٹانے، سزا دینے میں ثاقب نثار اور انکا بینچ، نیب کورٹ کے جج محمد بشیر، جنرل باجوہ اور فیض حمید ملوث ہیں۔ٹویٹر کے کیپشن پر نواز شریف نے لکھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان ہر چھوٹی سے چھوٹی بات کا سوموٹونوٹس لیتے ہیں تو کیا پاکستان کے ساتھ ہونے والے اس بھیانک ظلم پر بھی کوئی از خود نوٹس لیا جائے گا؟

کیا یہ مجرم کبھی عدالت میں بلائے جائیں گے؟۔انہوں نے لکھا کہ کیا جنرل فیض حمید اور ثاقب نثار سے پوچھا جائے گا کہ جسٹس شوکت صدیقی کو بینچ سے کیوں ہٹایا گیا؟،جنرل فیض حمید نے جسٹس شوکت صدیقی کے گھر دو مرتبہ جاکر کیوں کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو سزا دینا قومی مفاد میں ہے اور اگر انہیں ضمانت ملی تو ہماری دو سال کی محنت ضائع ہوجائے گی؟، یہ دو سال کی محنت کیا تھی اور نواز شریف کو سزا دلوانے میں کونسا قومی مفاد تھا؟۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ کیا جنرل فیض حمید سے پوچھا جائے گا کہ جسٹس صدیقی کو کیوں کہا کہ نیب کورٹ میں سزا تو ہونی ہی ہونی ہے اب صرف سزا کی مدت طے ہونا باقی ہے؟

ان کو کیسے معلوم تھا کہ سزا تو ہونی ہی ہونی ہے؟،کیا جج محمد بشیر سے پوچھا جائے گا کہ جنرل فیض حمید کو کیسے علم تھا کہ سزا تو ہونی ہی ہونی ہے؟۔نواز شریف نے لکھا کہ کیا انور کاسی سے سوال کیا جائے گا کہ انہوں نے جسٹس صدیقی کو کیوں بینچ سے ہٹایا اور کہا کہ خاموش رہیں یہ اوپر سے حکم ہے؟ اوپر سے حکم کس کا تھا؟،کیا اعجاز الاحسن سے بھی پوچھا جائے گا کہ انہوں نے بطور مانیٹرنگ جج اس انصاف کے قتل میں کیا مانیٹرنگ کی تھی جو آج تک چلتی ہی جا رہی ہے؟ کیا جنرل باجوہ سے پوچھا جائے گا کہ ان کی سرپرستی اور ناک کے نیچے جنرل فیض یہ سب کچھ کیسے کرتا رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…