اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں بتایا ہے کہ سرتاج عزیز کی افغان وفد سے ملاقاتیں مفید رہیں۔ افغانستان میں امن پاکستان سمیت پورے خطے کے لئے اہم ہے۔ سلامتی کونسل میں اراکین کی تعداد میں اضافے کے خلاف ہیں۔ امید ہے وزیراعظم پاکستان تیس ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطا ب کریں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور افغانستان درمیان امن کی فضا کو قائم رکھنے پر بات چیت ہوئی ہے۔ پاکستان نیو کلیئر سپلائی گروپ کا حصہ بننا چاہتا ہے۔