اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے پوسٹرز اور بینرز سے کسی کو تکلیف نہیں ہونی چاہئے۔ عوم آرمی چیف کی محبت میں پوسٹرز اور بینرز لگا رہے ہیں۔ اپنے چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک کو آئن اور ایٹم بم سب سیاست دانوں نے دیا۔انہوں نے کہا رضا ربانی میرٹ پر ڈٹ جانے والے انسان ہیں۔ رضا ربانی کل کیا رولنگ دیں گے کچھ نہیں کہہ سکتے۔ ایم کیو ایم کے استعفوں پر رضا ربانی کل رولنگ دیں گے۔ نوازشریف کی نہیں جمہوریت کی مدد کی ہے اور کرتے رہیں گے۔ نوٹس ابھی نہیں ملا تو سپریم کورٹ جائیں گے۔ نوازشریف کی ناکامی دیگر سیاسی جماعتوں کو آئندہ انتخابات میں موقع فراہم کرے گی۔ ایم کیو ایم کے استعفوں کا معاملہ پر سپریم کورٹ کا نوٹس خبریں ہیں، نوٹس نہیں ملا ، ملے گا تو سپریم کورٹ جائیں گے۔ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔