اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

datetime 30  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)محکمہ موسمیات نے 5 مئی تک گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 5 مئی تک آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سندھوتی، کوٹلی، بھمبر، میر پور جبکہ گلگت بلتستان کے علاقے دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگرمیں بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا ہ کے اضلاع پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، بونیر، کوہستان، شانگلہ ہری پور، ایبٹ آباد بھی بارشوں کا امکان ہے۔وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب کے اضلاع مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔

ترجمان کے مطابق تیز ہواؤں / ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں بالخصوص گندم اور کمزور انفرسٹرکچر کو نقصان کا خطرہ ہے۔ کسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معاملات ترتیب دیں۔موسلا دھار بارشوں سے مانسہرہ، ایبٹ آباد، چترال، دیر، سوات، کوہستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں یکم سے 04 مئی اور بلوچستان کے کچھ حصوں اور ڈی جی خان کے پہاڑی علاقوں میں 02 مئی تک مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔اس دوران بالائی خیبرپختونخوا ہ، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، مری اور گلیات میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…