ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

زرداری کرپشن مقدمات: ‘لاپتہ’ گواہ سامنے آگیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کےخلاف کرپشن کے 2 ریفرنسز کا ایک اہم ‘لاپتہ’ گواہ اب بیان دینے کے لیے دستیاب ہے.اے آر وائی گولڈ اور ا±رسس ٹریکٹر کرپشن ریفرنسز میں سابق صدر زرداری کی بریت کے خلاف دائر پٹیشن کی سماعت کے دوران نیب کے ایڈیشنل ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل (اے ڈی پی جی) چوہدری ریاض نے عدالت کو بتایا کہ پی پی پی کی گذشتہ حکومت کے دوران احتساب سیل کے سابق جوائنٹ سیکریٹری حسن وسیم افضل سے رابطہ نہیں ہوپایا تھا.چوہدری ریاض کے مطابق زرداری کے خلاف کرپشن ریفرنسز میں شریک ملزم حسن وسیم افضل کو عدالتی کارروائیوں کے دوران متعدد مرتبہ طلب کیا گیا، تاہم نہ تو انھوں نے جواب دیا اور نہ ہی کورٹ میں پیش ہوئے، جبکہ ا±س وقت ان کے ٹھکانے کے بارے میں بھی کسی کو علم نہیں تھا.انھوں نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ گواہ کی عدم دستیابی کی بنا پر استغاثہ کو انھیں گواہوں کی فہرست میں سے خارج کرنا پڑا تھا.جس پر جسٹس نور الحق این قریشی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویڑن بینچ نے ریمارکس دیئے کہ استغاثہ کی جانب سے گواہ کی حاضری کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری ہوسکتے ہیں.دوسری جانب عدالت نے نیب کو اے آر وائی اور ا±رسس کرپشن ریفرنسز کی عدالتی کارروائی کا ریکارڈ دو ہفتوں کے اندر پیش کرنے کا حکم دیا.و¿یاد رہے کہ اسلام آباد کی خصوصی احتساب عدالت نے 12 دسمبر 2014 کو دونوں ریفرنسز (اے آر وائی گولڈ اور ا±رسس ٹریکٹر) میں سابق صدر آصف علی زرداری کی بریت کی درخواستیں منظور کی تھیں، بعد ازاں نیب نے اس فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔نیب کی جانب سے دائر کی گئی اپیل میں استدعا کی گئی تھی کہ احتساب عدالت کی جانب سے دونوں ریفرنسز میں آصف علی زرداری کی بریت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے تا کہ ان ریفرنسز میں شہادتیں اور گواہان پیش کیے جا سکیں.سابق صدر زرداری کے خلاف اے آر وائی گولڈ ریفرنس میں اے آر وائی ٹریڈرز کو سونے اور چاندی کی درآمد کا لائسنس جاری کرنے اور مبینہ کرپشن جبکہ ا±رسس ریفرنس میں عوامی ٹریکٹر اسکیم کے تحت روسی اور پولینڈ ساختہ ٹریکٹروں کی خریداری میں مبینہ کرپشن کے الزامات شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…