ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

عمران خان کی ہدایت پر پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کی بحالی کیلئے اہم فیصلہ

datetime 28  اپریل‬‮  2023 |

لاہور /اسلام آباد (این این آئی)پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی بحالی کیلئے پٹیشن تیار کرلی گئی۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر دونوں اسمبلیوں کے اسپیکرز کی جانب سے پٹیشن تیار کرلی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ صوبوں میں الیکشن کرانے کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے اس حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہاکہ پنجاب اور کے پی کے میں الیکشن ہونے کی صورت میں پٹیشن دائر نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہی دن الیکشن کچھ ماہ بعد کرانے کا فیصلہ آیا تو پٹیشن دائر کی جائیگی، الیکشن کچھ ماہ بعد ہوں تو نگران حکومت رہنے کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے، عوام کی منتخب کردہ ہی حکومت کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہاکہ پٹیشن میری اور اسپیکر کے پی کے مشتاق غنی کی جانب سے تیارکی گئی ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے انکشاف کیا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر نے عمران خان سے پوچھ کر اسمبلیوں کی بحالی کیلئے اپلائی کیا ہے۔

ایک صحافی نے پرویز الٰہی سے سوال کیا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے جنرل باجوہ کے کہنے پر اسمبلیاں تحلیل کیں تو آپ اس پر کیا کہیں گے؟ اس پر پرویز الٰہی نے کہا کہ میں نے اس بات کاکوئی جواب نہیں دینا کیونکہ اس میں پھر ادارے انوالو ہوتے ہیں۔اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق سوال پر سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ میری اس حوالے سے عمران خان سے کوئی بات نہیں ہوئی تاہم واقعات جس طرف جارہے ہیں، ہمارے اسپیکر کے پی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی نے خود عمران خان سے پوچھ کر اپلائی کیا ہے کہ اسمبلی کو بحال کرو۔

استحقاق کمیٹی میں ججز کی طلبی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں طلبی کرنا تو دور انہیں ڈسکس بھی نہیں کرسکتے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر رواں سال جنوری میں اْس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے اسمبلی تحلیل کردی تھی، 18 جنوری کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی جانب سے اسمبلی توڑنے کی بھجوائی گئی سمری پر گورنر پختونخوا نے دستخط کیے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…