بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

قیام امن کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن کا قیام ناممکن ہے،وزیراعظم شہباز شریف

datetime 28  اپریل‬‮  2023 |

رسالپور (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن کا قیام ناممکن ہے، تمام ممالک سے دو طرفہ مفادات کی بنیاد پر مثبت تعلقات چاہتے ہیں ،خطے میں امن کے لیے ہمسائیہ ملکوں کے ساتھ مل کرکوشش جاری رکھیں گے ،قیام امن کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے

اس وقت دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں سمیت بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے ،پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، یقین دلاتا ہوں معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے ہرکوشش کی جائے گی اور جلد ملک کے معاشی حالات بہتر ہوں گے،پاک فضائیہ بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی وجہ سیدنیا بھرمیں نمایاں ہے، یقین ہے کہ مسلح افواج ہمیشہ قوم کی امنگوں کے مطابق صلاحیتوں کامظاہرہ کرتی رہے گی۔جمعہ کو پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان رسالپور میں پاسنگ آئوٹ پریڈ تقریب سے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،پاک فضائیہ کی اکیڈمی میں اعلی معیار اور ڈسپلن دیکھ کر خوشی ہوئی ہے، پاس آئوٹ ہونیوالے کیڈٹس مستقبل کا اثاثہ ہیں، ان کیڈٹس کو کامیابی ان کی مسلسل محنت اورغیرمتزلزل عزم کے باعث ملی ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاک فضائیہ نے کسی بھی چیلنج میں ملک کا نام روشن کیا، پاک فضائیہ دنیا بھرمیں بے مثال مہارت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ پاک فضائیہ نے فروری 2019 میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا،گزشتہ دو عشروں کے دوران قوم نے دہشت گردی ، انتہاپسندی اورشدت پسندی کا سامنا کیا ، پاک فوج سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس ناسورکا جوانمردی سے مقابلہ کیا ،پوری قوم افواج پاکستان کی پشت پرکھڑی ہے،یقین ہے کہ مسلح افواج ہمیشہ قوم کی امنگوں پر پورا اتریں گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کوموسمیاتی تبدیلی سمیت متعدد چیلنجز درپیش ہیں ، پاکستان کو معاشی مسائل کا سامنا ہے ، معیشت کو درست راہ پر گامزن کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں، اس لئے میثاق معیشت چاہتے ہیں،عالی معاشی بحران سے پاکستانی عوام کو متاثر نہیں ہونے دیں گے، جلد ملک کے معاشی حالات بہتر ہوجائیں گے، اللہ تعالی ملک کی ترقی کیلئے ہمیں مل کرکام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے تاہم ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیرمیں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں کررہا ہے ، اگست 2019 سے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیرکو کھلی جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے

کشمیر کا دیرینہ تنازعہ کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے کیونکہ اس تنازعہ کو حل کئے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ تمام ملکوں بالخصوص ہمسایہ ممالک سے دوطرفہ دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں، خطے میں امن کیلئے ہمسایہ ممالک سے ملکر کوششیں جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بہترین منظم اور پیشہ ور پاک فضائیہ کی سربراہی پرپاک فضائیہ کی سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پاس ہونے والے کیڈٹس کوبیج لگائے ۔ انہوں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔تقریب میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب،پاک فضائیہ کی سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور اعلی سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…