اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت مختلف ممالک میں چاند نظر نہیں آئے گا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کی بلڈنگ میں ہو گا جبکہ رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے۔