منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

سلمان خان کو پھر قتل کی دھمکی، راکھی ساونت کو وارننگ مل گئی

datetime 20  اپریل‬‮  2023

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کو قتل کی پھر دھمکی اور راکھی ساونت کو معاملے سے دور رہنے کی وارننگ مل گئی۔سلمان خان کافی عرصے سے لارنس بشنوئی کے ریڈار پر ہیں، انہیں چند ماہ سے متعدد بار جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہیں۔انڈسٹری کے لیجنڈ اسٹار اداکار ان دنوں

اپنی فلم ‘کسی کا بھائی، کسی کی جان’ کی پروموشن میں مصروف ہیں، جو 21 اپریل کو ریلیز کی جارہی ہے۔مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی ریلیز سے 2 دن قبل سلمان خان کو ایک بار پھر قتل کی دھمکی بذریعہ ای میل موصول ہوئی ہے۔لارنس بشنوئی گروپ نے بات یہاں پر ختم نہیں کی بلکہ راکھی ساونت کو بھی معاملے سے دور رہنے کی وارننگ دی ہے۔قریب ایک ماہ پہلے راکھی ساونت نے سلمان خان کی حمایت میں سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی تھی۔اس ویڈیو میں راکھی ساونت نے بشنوئی گینگ سے سلمان خان کی طرف سے معافی مانگی اور کہا کہ میرے بھائی پر بری نظر مت رکھو۔انہوں نے مزید کہا کہ سلمان خان ایک نیک انسان ہے، وہ غریبوں کو دیتا ہے، وہ ایک لیجنڈ ہے، وہ لوگوں کے لیے بہت کچھ کرتا ہے، عوام اْس کیلیے دعا کریں۔راکھی ساونت نے یہ بھی کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ سلمان خان کے دشمنوں کی آنکھیں پھٹ جائیں، ان کی یادداشت ختم ہوجائے۔ان کا کہنا تھا کہ میں اللّٰہ سے دعا کرتی ہوں کہ کوئی بھی میرے سلمان بھائی کیلیے برا نہ سوچے۔لارنس بشنوئی گروپ نے سلمان خان کو 30 اپریل تک قتل کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…