اسلام آباد (این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)نے سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کے سامنے پیش ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ین رکنی بینچ اپنی ساکھ کھو چکا، گینگ آف تھری کے سامنے پیش نہیں ہونگے۔ایک بیان میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہاکہ اگر پی ٹی آئی سے مذاکرات کی ضرورت محسوس ہوئی تو براہ راست بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تین رکنی بنچ اپنی ساکھ کھوچکا ہے،اے این پی تین رکنی بنچ عرف گینگ آف تھری کے سامنے پیش نہیں ہوگی۔