اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لندن میں مریم اورنگزیب کے سامنے احتجاج کرنے والی پی ٹی آئی سپورٹرماہین فیصل نے غلطی تسلیم کر لی، انہوں نے صحافی مرتضیٰ علی شاہ سے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایون فیلڈ کے باہر ایک بار احتجاج کیا تھا لیکن بعد میں احساس ہوا کہ اپنی آواز بلند کرنے کے اور بھی بہت طریقے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہر چیز تمیز کے دائرے میں رہ کر کی جا سکتی ہے جبکہ دیکھا کہ چیزیں دائرے سے باہر جا رہی ہیں تو فاصلہ اختیار کر لیا، ان کا کہنا تھا کہ میں نے جب دیکھا کہ لوگ مریم اورنگزیب کے گرد جمع ہو کر چیخ رہے ہیں تو بہت عجیب لگا، انہیں باقاعدہ طور پر ہراساں کر رہے تھے، ماہین کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب کے ساتھ اس وقت جو بھی ہوا وہ غلط تھا۔انہوں نے کہا کہ میں کسی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں ہوں۔