جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

’ایچ پی میں 25 سے 30 ہزار ملازمین کی چھانٹی‘

datetime 16  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈسک)کمپنی کا کہنا ہے کہ نوکریوں میں کٹوتی سے 2 ارب 70 کروڑ ڈالر کی سالانہ بچت ممکن ہوسکے گی دنیا میں پرسنل کمپیوٹر بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ہیولٹ پیکارڈ کا کہنا ہے کہ وہ 25 کی 30 ہزار ملازمین کی نوکریاں ختم کر رہی ہے۔یہ اعلان بھی ان ہی اقدامات کا حصہ ہیں جس کے تحت رواں سال نومبر میں ایچ پی کمپنی دو حصوں میں تقسیم ہو جائے گی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں ہیولٹ پیکارڈ یعنی ایچ پی انٹرپرائز کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا اور اسی وجہ سے کمپنی کو پرسنل کمپیوٹر اور پرنٹر کے کاروبار میں تقسیم کر دیا جائے گا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ نوکریوں میں کٹوتی سے 2 ارب 70 کروڑ ڈالر کی سالانہ بچت ممکن ہوسکے گی۔ تاہم اس منصوبے پر عملدرآمد کے لیے بھی کمپنی کو 2 ارب 70 کروڑ ڈالر درکار ہوں گے۔ہیولٹ پیکارڈ کی چیئر پرسن اور چیف ایگزیکٹو میگ وِہٹمین نے وال سٹریٹ کے تجزیہ کاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم گذشتہ کئی سالوں سے اخراجات کم کرنے اور کام کے طریقہ کار کو آسان بنانے پر غو کر رہے ہیں۔ اور ان آخری اقدامات کے بعد مستقبل میں ادارے کی مزید تن?ظیم نو کی ضرورت نہیں پڑے گی۔‘وقت کے ساتھ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کا مطالبہ کم ہونے کے باعث ایچ پی کوگذشتہ دہائی سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سنہ 2012 سے ایچ پی کمپنی نے تنظیم نو شروع کی اور ادارہ پہلے ہی 55 ہزار ملازمین کو برخاست کرنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…