کوہاٹ(این این آئی)پاک افغان سرحد پر سے متصل افغان صوبہ لوگر میں ایک خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دیدیا۔ نوزائیدہ تمام بچے تندرست اورصحت مند بتائے جاتے ہیں۔ ان بچوں میں ایک لڑکا اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔ سرحد پار سے موصولہ اطلاعات کے مطابق صوبہ لوگر کے طالبان گورنر کے ترجمان عمر منصور نے کہا کہ یہ بچے لوگر کے نائب امین اللہ خان سول اسپتال میں گزشتہ شام پیدا ہوئے۔منصور کے مطابق ان نوزائیدہ بچوں میں ایک لڑکا اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ چاروں بچوں کی صحت کی حالت بہترہے۔صوبہ لوگر کے نائب امین اللہ خان سول اسپتال کے حکام نے بھی بچوں اور خاتون کی صحت کے بارے بتایا ہے کہ زچہ اور بچے سب بہتر اور تندرست ہیں۔