منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے تاریخ رقم کر دی

datetime 17  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھٹمنڈو ( این این آئی) پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے تاریخ رقم کر دی ،انہوں نے 8091میٹر اونچی، دسویں بلند ترین چوٹی انا پورنا کو سر کر لیا۔نائلہ کیانی ایڈونچر اسپورٹس میں تاریخ رقم کرتے ہوئے نیپال میں دنیا کی 10ویں بلند ترین چوٹی اناپورنا اول سرکرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف بھی ٹیم کا حصہ تھے۔نیپال میں واقع 8ہزار 91میٹر بلند چوٹی انا پورنا کو نائلہ نے پیر کی صبح سر کیا۔ دبئی میں مقیم نائلہ پیر کی صبح ساڑھے چھ سے سات بجے کے درمیان پہاڑ کی چوٹی پر پہنچیں۔نائلہ کیانی پاکستان کی واحد خاتون کوہ پیما ہیں جو 8ہزارمیٹر سے بلند 4چوٹیاں سرکرچکی ہیں،اس سے قبل نائلہ کو کے ٹو، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو سر کرنے کا اعزاز حاصل ہوچکا ہے۔شہروز کاشف عرف براڈ بوائے بھی 6کنی ٹیم کا حصہ تھے، جن کے ٹوئٹرہینڈل سے بتایا گیا کہ انہوں نے بھی اتوار کی صبح نیپال کی آٹھ ہزارمیٹر سے بلند چوٹی انا پورنا کو سر کیا۔اس کامیابی کے ساتھ ہی شہروز کاشف 8ہزار میٹرزسے بلند دنیا کی 14میں سے 11بلند ترین چوٹیاں سرکرنے والے سب سے کم عمر کوہ پیما بن گئے ہیں۔کوہ پیماں کی چھ رکنی ٹیم میں دو پاکستانیوں کے ساتھ علاوہ بھارت کے ارجن واجپائی بھی شامل تھے۔معروف کوہ پیما مرحوم علی سدپارہ کے بیٹے ساجد علی سدپارہ نے بھی ساتھی کوہ پیماں کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف اس سے قبل براڈ پیک، مانٹ ایورسٹ، کے ٹو، مناسلو، لوٹسے، مکالو ، نانگا پربت، گیشربرم ون اور ٹو سر کر چکے ہیں۔نائلہ کیانی رواں سیزن میں مانٹ ایورسٹ اور لوٹسے بھی سرکریں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…