منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اٹک ،مرغی کے گوشت کی قیمت پر تکرار نے ایک شخص کی جان لے لی

datetime 17  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹک(این این آئی)اٹک میں مرغی کے گوشت کی قیمت پر تکرار پر نوجوان کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل جنڈ کے نواحی علاقہ موضع چپھڑی میں پیش آیا جہاں دکاندار نے قیمت پر تکرار پر خریدار سے بدسلوکی کی۔مقتول کے والد نے بتایا کہ مرغی کا

گوشت لینے گیا تو دکاندار سے قیمت پر معمولی تکرار ہوئی، قیمت زیادہ ہونے کا شکوہ کیا تو دکاندار نے دھکے دیے اور بدتمیزی کی، گھر جا کر بیٹے کو بتایا تو اس نے جا کر دکاندار سے بد سلوکی سے متعلق دریافت کیا۔مقتول کے والد نے بتایاکہ دکاندار نے طیش میں آکراپنے بھائی کے ساتھ مل کر میرے بیٹے کو چھریاں مار کر شدید زخمی کیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، دوسرے کی تلاش جاری ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری نے متاثرہ خاندان کے گھر جاکر تعزیت کی اور کہا کہ ظلم کا نظام اور اندھیری رات جلد ختم ہونے والی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…