منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سلمان خان اپنی زندگی میں ایک بار ٹیکسی ڈرائیور کو کرائے کے معاملے پر چکما دیا تھا

datetime 16  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممئی (این این آئی)بالی ووڈ کے بھائی سلمان خان اپنی زندگی میں ایک بار ٹیکسی ڈرائیور کو کرائے کے معاملے پر چکما دیا تھا۔سلمان خان جو آج کل اپنی نئی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، انہوں نے مداحوں کو اپنی زندگی کا دلچسپ واقعہ سنایا۔ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران سلمان خان نے کہا کہ کالج کے دنوں کی بات ہے، اْن ہی دونوں والد سلیم خان نے ساتھی لکھاری

جاوید اختر کے ساتھ راہ جدا کی تھی۔انہوں نے کہا کہ والد صاحب بطور لکھاری اپنی الگ شناخت بنانا چاہتے تھے، اْن دنوں گھر میں پیسے تنگی رہتی، بہرحال ہم کالج ٹرین سے جاتے تھے۔اداکار نے مزید کہا کہ ایک دن میں نے ٹیکسی کے ذریعے کالج جانے کا فیصلہ کیا، مزے کی بات یہ تھی کہ میرے پاس کرایہ نہیں تھا، میں نے منزل پر پہنچنے سے پہلے ایک گلی میں ٹیکسی رکوائی اور ڈرائیور کو کہا کہ میں پیسے لے کر آرہا ہوں، لیکن پھر واپس نہیں آیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد میں نے کالج چھوڑ دیا، ماڈلنگ شروع کردی، کافی اچھی کمائی ہونے لگی، اس دوران ٹیکسی کے سفر کا ارادہ کیا تو وہی ڈرائیور مل گیا۔سلمان خان نے کہا کہ سفر کے دوران وہ بار بار مجھے کہتا رہا کہ میں نے پہلے بھی آپ کو کہیں دیکھا ہے، جب میں گھر پہنچا اور اْسے پیسے لاکر دیے تو وہ مجھے پہنچان گیا، ہم دونوں وہ واقعہ یاد کرکے خوب ہنسے، اس موقع پر میں نے یہ بات یقینی بنائی کہ کرایہ سود سمیت ادا کردیا ہے۔بالی ووڈ اداکار آج کل اپنی فلم ’ کسی کا بھائی، کسی کی جان کی پروموشن میں مصروف ہیں جو 21 اپریل کو عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔سلمان خان نے 1989ء میں فلم میں نے پیار کیا سے انڈسٹری میں قدم رکھا تھا، 2009ء میں فلم وانٹڈ عیدالفطر پر ریلیز کی گئی تھی، بھائی جان کی فلم اْس کے بعد سے عیدالفطر پر ریلیز کی جارہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…