پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان پاکستان چھوڑ دیں یہاں کوئی ادارہ حفاظت نہیں کر سکتا، حیرت انگیز مشورہ دے دیا گیا

datetime 16  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شرقپور شریف (این این آئی)سابق ممبر پنجاب اسمبلی جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے کہ مجھے تو انتخابات دو سال تک ہوتے ہوئے نظر نہیں آ رہے ہیں۔عمران خان پاکستان چھوڑ دیں یہاں پر آپ کی کوئی ادارہ حفاظت نہیں کر سکتا، وطن عزیز کو بحرانوں میں مبتلا کر دیا گیا ہے،

لوگوں کی روٹی پوری نہیں ہو رہی، قومی خزانہ برباد کرنے والے اداروں کو متنازعہ بنا رہے ہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور عدلیہ کے اندر کسی کی مخالفت نہ کی جائے، عراق اور لیبیا کی طرح پاکستان کو بھی تباہ کیا جا رہا ہے، عمران خان پر جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں، چیف جسٹس کا تمسخر اڑایا جا رہا ہے اس پر توہین عدالت نہیں لگ رہی۔انہو ں نے کہا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے،پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک سے انتخابی مہم چلائیں۔ اگر عمران خان کو جانی نقصان پہنچایا گیا تو خدشہ ہے ملک ٹوٹ جائے گا۔ اس وقت مذہبی جماعتوں سمیت ہر پاکستانی کی عمران خان کو حمایت حاصل ہے لیکن پی ڈی ایم ان پر آئے روز مقدمات درج کروا رہے ہیں۔ ملک کی بد ترین صورتحال سے نکلنے کا واحد حل قومی اسمبلی تحلیل کر کے فوری عام الیکشن کروا دئیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا،خزانہ خالی کرکے خود مزے کررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…