ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

بختاور بھٹو نے کراچی چڑیا گھر کو بند کرنے کا مطالبہ کر دیا

datetime 14  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزاری بختاور بھٹو زرداری نے کراچی چڑیا گھر کو بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔سوشل میڈیا پر ایک صارف کی جانب سے ہتھنی نور جہاں کے لیے بنائے گئے کنویں کی ویڈیو شیئر کی گئی

جس میں پچھلی ٹانگوں سے معذور ہتھنی کو پانی کے گندے کنویں میں جانے کی کوشش کرتے دیکھا جا رہا ہے۔ویڈیو کو بختاور بھٹو زرداری نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی چڑیا گھر کو بند کر دینا چاہیے کیونکہ اسے سنبھالنا کراچی میونسپل کارپوریشن کے بس کی بات نہیں ہے۔یاد رہے کہ کراچی چڑیا گھر کی پناہ گاہ میں موجود ہتھنی جوڑوں کے درد کی وجہ سے پچھلی ٹانگوں پر وزن ڈالنے سے معذور ہو گئی تھی، ہتھنی کے علاج کے لیے بیرون ملک سے ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم کو کراچی بلایا گیا تھا۔ہتھنی نور جہاں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔  بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزاری بختاور بھٹو زرداری نے کراچی چڑیا گھر کو بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔سوشل میڈیا پر ایک صارف کی جانب سے ہتھنی نور جہاں کے لیے بنائے گئے کنویں کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں پچھلی ٹانگوں سے معذور ہتھنی کو پانی کے گندے کنویں میں جانے کی کوشش کرتے دیکھا جا رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…