راولپنڈی (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کو راولپنڈی میں بڑا دھچکا سابقہ سینئر رہنما مسلم لیگ (ن )چودھری مامون انور اپنے تمام گروپ کے ساتھ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر راجہ محمد بشارت ،سابق ایم این اے شمالی پنجاب کے صدر عامر محمود کیانی،
سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ سمیت کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔گزشتہ رات مسلم لیگ (ن )کے سابقہ سینئر رہنما چودھری مامون انور اپنے تمام ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ۔تقریب کا انعقاد چوہدری مامون اور شیر افگن کی طرف سے کیا گیا جس مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت ،سابق ایم این اے عامر محمود کیانی،سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ تھے ۔تقریب کے شرکاء سے علیحدہ علیحدہ خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر راجہ محمد بشارت ،شمالی پنجاب پی ٹی آئی کے صدر عامر محمود کیانی ،سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ اپنے ورکرز کو عزت دی ،ملک سے محبت کرنے والے ترقی چاہنے والوں نے پی ٹی آئی کا ساتھ دیا سابق وزیر اعظم چیئرمن پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے عام شہری میں شعور پیدا کیا تا کہ اپنے حقوق کیلئے لڑ سگیں ۔دوسری جانب پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے سابقہ سئینر رہنما مسلم لیگ (ن )چودھری مامون انور نے کہا کہ پورے کینٹ کے علاقوں میں ہمارا کام بولتا ہے تعلق سے زیادہ نظرئیے کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔