پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ایپل کمپنی کے نئے آئی فون 6 ایس خریدنے کی خطرناک کوشش بھاری پڑ گئی،پولیس پیچھے لگ گئی

datetime 15  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(نیوزڈیسک) چین کے صوبے جیانگ سو میں دو افراد نے ایپل کمپنی کے نئے آئی فون 6 ایس خریدنے کے لیے گردہ بیچنے کا فیصلہ کر لیا تاہم وہ اپنی ایجنٹ کے چکمہ دینے کے باعث اپنی کوشش میںکامیاب نہ ہو سکے۔چین کے مقامی روزنامہ چائنا ڈیلی کے مطابق وو نامی ایک شخص آئی فون 6 ایس خریدنا چاہتا تھا، لیکن ا±س کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے، جس پر اس کے دوست ہوانگ نے مشورہ دیا کہ وہ دونوں اپنا ایک ایک گردہ بیچ کر یہ رقم حاصل کرلیتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دونوں نے انٹرنیٹ پر ایک ایجنٹ کو تلاش کیا، جس نے انھیں نانجنگ کے ایک ہسپتال میں طبی معائنہ کرانے کو کہاتاہم 12 ستمبر کو جب وہ دونوں ہسپتال پہنچے تو انھوں نے ایجنٹ کو وہاں موجود نہ پایا۔دونوں نے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی اور وو نے اپنے دوست ہوانگ کو اس عمل سے باز رہنے کا مشورہ دیا،لیکن ہوانگ نے بات ماننے سے انکار کردیا۔رپورٹ کے مطابق وو نے بعد ازاں پولیس کو ساری صورتحال بتا دی جبکہ ہوانگ فرار ہوگیا اور اس کے بعد سے اس کا کچھ علم نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…