بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاک چین اقتصادی راہداری سے پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہو گا،موڈیز

datetime 15  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)موڈیز کی نائب صدر انوشکا شاہ کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی رہ داری منصوبے سے پاکستان میں تیزی سے معاشی ترقی اور توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ دوسری جانب موڈیز نے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے کہ وہ مالیاتی خسارہ کے اہداف حاصل کرنے اور زرمبادلہ کے زخائر بڑھانے کی ہرممکن کوشش کر رہا ہے۔موڈیز کی نائب صدر انوشکا شاہ نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ پاکستان کی ریٹنگ کو جون میں ہی بی تھری کیا گیا ہے اس لئے ابھی یہی ریٹنگ برقرا رکھی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موڈیز نے کچھ عرصے قبل ہی پیش گوئی کی تھی کہ پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 4 اعشاریہ 1 فیصد رہے گی جبکہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ اب معاشی ترقی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا۔ دوسری جانب انھوں نے اس خدشہ کا اظہار بھی کیا کہ شرح سود میں مسلسل کمی کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔آئی ایم ایف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت پر تجزیاتی رپورٹ کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے۔ پاکستان نے آئی ایم ایف سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کیا پاکستان مالیاتی خسارہ کے اہداف حاصل کرنے اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کی بھی ہرممکن کوشش کر رہا ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…