جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ڈیرہ اسمعٰیل خان: مفت آٹے کی تقسیم کے دوران شہری ‘ہیٹ اسٹروک’ کے سبب انتقال کر گیا

datetime 11  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسماعیل خان (این این آئی)ڈیرہ اسمعٰیل خان کے بیساکھی گراؤنڈ میں قائم ایک ڈسٹری بیوشن پوائنٹ پر مفت آٹے کی تقسیم کے دوران وقاص نامی ایک شہری ہیٹ اسٹروک کے سبب انتقال کرگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ظفر آباد کالونی میں رہائش پذیر متوفی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ ان کے

بیٹے کی حالت بگڑ گئی تھی اور گھر پہنچ کر اسے الٹیاں آنے لگی تھیں، اہل خانہ نے اسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ہسپتال کے ٹراما سینٹر کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ متوفی ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا۔ڈسٹری بیوشن پوائنٹ پر مفت آٹا لینے آئے لوگوں نے وقاص کی موت کی وجہ سہولیات کی کمی کو قرار دیا، اْنہوںنے کہاکہ وہ صبح سے وہاں آئے ہوئے تھے اور دن بھر چلچلاتی دھوپ میں قطاروں میں کھڑے رہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ڈسٹری بیوشن پوائنٹ پر تعینات محکمہ خوراک اور ریونیو افسران نے اقربا پروری اور ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر آٹا تقسیم کیا، ڈسٹری بیوشن سینٹر میں کسی قسم کی کوئی سہولت دستیاب نہیں ہے۔کلاچی کے علاقے سے آنے والی ایک خاتون نے بتایا کہ لوگ مفت آٹا لینے کیلئے ٹرانسپورٹ کے مہنگے کرائے ادا کرکے ڈسٹری بیوشن سینٹر پہنچے لیکن انہیں خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا کیونکہ آٹا من پسند افراد میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…